سعودی شہری کی 90 سال کی عمر میں پانچویں شادی

میرے بچوں کے اب بچے ہیں اور میں اب بھی مزید بچے پیدا کرنا چاہتا ہوں۔ معمر دولہے کا انٹرویو میں

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 15 جولائی 2023 12:39

سعودی شہری کی 90 سال کی عمر میں پانچویں شادی
جدہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 15 جولائی 2023ء ) سعودی شہری نے 90 سال کی عمر میں پانچویں شادی کرلی، مزید کی خواہش ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایک 90 سالہ سعودی شخص ناصر بن دہیم بن وھق المرشدی العتیبی غیر متوقع طور پر میڈیا سنسنی بن گیا جب اس نے عفیف صوبے میں اپنی پانچویں شادی کا جشن منایا، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز اور مبارکبادیں گردش کر رہی ہیں، جو اس کی خوشی اور جوش کو ظاہر کرتی ہیں، ایسی ہی ایک وائرل ویڈیو میں ان کے پوتے نے اپنی دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ میرے دادا کو اس شادی کی مبارکباد، آپ کے لیے خوشگوار ازدواجی زندگی کی دعائیں ہیں۔


العربیہ ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران پرجوش دولہے نے شادی پر اپنے جذبات کا اظہار سنت کے طور پر کیا، اسلام کے اصولوں کو برقرار رکھنے اور صحبت کو فروغ دینے میں اس کی اہمیت پر زور دیا، ایک قہقہہ لگا کر انہوں نے کہا کہ میں دوبارہ شادی کرنا چاہتا ہوں، ازدواجی زندگی ایک ایمانی عمل ہے اور رب العالمین کے حضور فخر کا باعث ہے، یہ عمل سکون و دنیاوی خوشحالی لاتا ہے اور میری اچھی صحت کا راز رہا ہے، میں ان نوجوانوں سے گزارش کرتا ہوں جو شادی کرنے میں ہچکچاتے ہیں، مذہب کے تحفظ اور ایک بھرپور زندگی گزارنے کی خاطر اسے اپنالیں۔

(جاری ہے)

العتیبی نے عمر سے قطع نظر ازدواجی زندگی کے فوائد اور اس سے حاصل ہونے والی خوشی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں، شادی ایک جسمانی سکون و لذت ہے اور بڑھاپا شادی کو نہیں روکتا، چار بچوں کے والد اور ایک فوت شدہ، العتیبی نے اپنے وسیع خاندان کے بارے میں محبت سے بات کی اور کہا کہ میرے بچوں کے اب بچے ہیں اور میں اب بھی دوسرے بچے پیدا کرنا چاہتا ہوں۔