چین،ماں کے سوتے ہوئے کم سن بچے کی چھوٹی بہن کو سلانے کی کوشش

آسمانی بجلی گرجنے سے بہن جاگ گئی تھی،کم سن بچے کی سلانے کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پیر 17 جولائی 2023 15:01

چین،ماں کے سوتے ہوئے کم سن بچے کی چھوٹی بہن کو سلانے کی کوشش
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2023ء) ایک ویڈیو کلپ میں معصومیت اور محبت سے بھری صورت حال کو ایک جگہ دیکھا جا سکتا ہے جہاں ایک کم سن بچہ اپنی شیرخوار بہن کو جو رہی ہے چپ کرانے اور اسے سلانے کی کوشش کر رہا ہے جب کہ ان کی ماں بستر پر سو رہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ چین میں پیش آیا جہاں آسمانی بجلی کے گرجنے سے بچی جاگ گئی لیکن اس کی ماں گہری نیند میں ہے۔ بچی رونے لگی تو اس کا بھائی جو جاگ گیا تھا اسے چپ کرانے اور سلانے کی کوشش کر رہا ہے۔چین کے شہر چانگشا کے ایک گھر کے ایک نگرانی والے کیمرے نے یہ منظر محفوظ کرلیا۔ ویڈیو میں ایک ماں کو اپنے شیر خوار بچے کے ساتھ اپنے کمرے میں سوئے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :