ہم یکم محرم الحرام سے 10 محرم تک عشرہ فاروق وحسینؓ منا کر فرقہ واریت کا خاتمہ کریں گئے،علامہ غازی اورنگزیب فاروقی

ٰعشرہ فاروق و حسینؓسے اتحاد،یگانگت،مساوات،اخوت اور بھائی چارے کو فروغ ملے گا،مفتی رب نواز حنفی اہلسنت والجماعت پورے شہر کراچی میں یکم سے دس محرم تک عشرہ فاروق وحسینؓ کے نام سے تقریبات اور سیمینار کا انعقاد کرے گی۔مولانا تاج محمد حنفی

منگل 18 جولائی 2023 19:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2023ء) محرم کی آمد آمد ہے،محرم کو پرامن گزارنا چاہیے اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ غازی اورنگزیب فاروقی نے مفتی رب نواز حنفی اور مولانا تاج محمد حنفی کے ہمراہ اپنے خیالات کو اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں پرامن رہنے اور صبرو برداشت کا درس دیتا ہے،ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ محرم الحرام کے مہینے کو پرامن بنائیں گئے اسی سلسلے میں اہلسنت والجماعت نے اخوت بھائی چارے کو فروغ دینے اور فرقہ واریت کے سدباب کیلئے یکم محرم الحرام سے دس محرم تک عشرہ فاروق و حسین منانے کا اعلان کیا ہے،ہم چاہتے ہیں ان دنوں میں خلیفہ دوم حضرت عمر فاروقؓ کا ذکر بھی ہو اور نواسہ رسول سیدنا حسین بن علیؓ کا ذکر بھی ہو،حضرت عمر فاروؓق بھی ہمارے ہیں اور حضرت حسینؓ بھی ہمارے ہیں ان دونوں حضرات کی قربانیوں سے اسلام میں بہار آئی،اسلام پھلا،پھولا اور پھیلا،حضرت عمر فاروقؓ نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر جان دے کر امت مسلمہ کو پیغام دیا کہ اسلام کے لئے جان و مال کی قربانی دینا باعث کامیابی ہے اور اسلام کیلئے ڈٹ جانا اور پھر کٹ جانا یہ انبیاء اکرام کا ورثہ ہے،اور حضرت حسینؓ نے کربلا کے میدان میں ڈٹ کر اسلام کا تحفظ کیا اور کفر کیلئے سیسہ پلائی دیوار بنے رہے اور لڑتے لڑتے شہید ہوگئے،اس لئے اہلسنت والجماعت عشرہ فاروق و حسینؓ مناکر امن رواداری،اخوت بھائی اور مساوات کو فروغ دے رہی ہے تاکہ فرقہ واریت کا خاتمہ ہو اور ملک پرامن ہو۔

#