سعودی عرب ،90 سال کی عمر میں پانچویں شادی کرنے والا شخص چھٹی کا خواہش مند

بدھ 19 جولائی 2023 18:16

سعودی عرب ،90 سال کی عمر میں پانچویں شادی کرنے والا شخص چھٹی کا خواہش ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2023ء) تقریبا 90 سال کی عمر میں پانچویں شادی کرنے والے سعودی عرب کے ایک ضعیف العمر شخص نے رشتہ ازدواج میں بندھتے ہی چھٹی بار دولہا بننے کی خواہش ظاہر کردی۔خلیجی اخبار ’گلف نیوز‘ کے مطابق سعودی عرب کے صوبے عفیف سے تعلق رکھنے والے ضعیف العمر شخص کی پانچویں شادی کی ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد عرب میڈیا میں بزرگ شخص اسٹار بن گئے۔

پانچویں بار شادی کرنے والے ضعیف العمر شخص ناصر بن دحائم بن وحق المرشدی العتیبی کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد متعدد نشریاتی اداروں نے ان کے انٹرویوز کیے، جس میں انہوں نے چھٹی بار بھی شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ایک عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ضعیف العمر شخص نے شادی کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے اسے جسم اور ذہن کے لیے پرسکون اور پرلطف قرار دیا اور نوجوانوں کو تجویز دی کہ انہیں شادیاں کرنی چاہئیں۔

(جاری ہے)

ضعیف العمر شخص کا کہنا تھا کہ شادی کا تعلق عمر سے نہیں ہوتا اور نوجوانوں کو دنیا کو خوبصورت اور بہتر بنانے کے لیے سنت پر عمل کرکے شادی کرنی چاہئیں۔ایک سوال پر انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اب وہ دادا بن چکے ہیں لیکن اس باوجود وہ چھٹی بار شادی کرنے کی تمنا رکھتے ہیں۔ضعیف العمر شخص کی جانب سے 90 برس کی عمر میں شادی کی خبر اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عرب سوشل میڈیا صارفین نے پر تبصرے کرتے ہوئے انہیں اور ان کے بچوں اور پوتوں کو مبارک باد بھی پیش کی۔

بعض افراد نے 90 برس کی عمر میں پانچویں شادی کرنے پر انہیں ا?ڑے ہاتھوں لیا، تاہم زیادہ تر افراد نے ان کی ویڈیوز پر دلچسپ کمنٹس کرتے ہوئے ان کی نئی دلہن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔رپورٹس سے یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انہوں نے کتنی عمر کی خاتون سے شادی کی ہے، تاہم انہوں نے پہلے بھی چار شادیاں کر رکھی ہیں۔ضعیف العمر شخص کو پہلے چاروں بیویوں سے پانچ بچے ہیں، جن میں سے ایک بیٹے کا انتقال ہو چکا ہے جب کہ ان کے پوتے بھی ہیں اور جلد ہی وہ پڑدادا بھی بننے والیہیں۔انہیں شادی پر اپنے پوتے نے بھی مبارک باد پیش کی اور لکھا کہ وہ اپنے دادا کو نئی ازدواجی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔