بھارت ، مودی راج میں اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے نچلی ذات کے ہندو برہنہ احتجاج کرنے پرمجبور

ہفتہ 22 جولائی 2023 22:11

بھارت ،  مودی راج میں اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے نچلی ذات کے ہندو برہنہ ..
رائے پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2023ء) مودی راج میں اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے نچلی ذات کے ہندو برہنہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریاست چھتیس گڑھ کے ضلح رائے پور میں نچلی ذات کے ہندوؤں نے اپنے حقوق کے لئے اسمبلی کی طرف برہنہ مارچ کیا،برہنہ مارچ میں بڑی تعداد میں لوگوں بالخصوص نوجوانوں نے شرکت کی ،مارچ کا مقصد ذات کے جعلی سرٹیفکیٹس کی بنائ پر حاصل کردہ سرکاری ملازمین کو برخاست کرنے کا مطالبہ تھا ،مارچ کے شرکاء کی مودی سرکار کی دوغلی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،شرکاء کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے جعلی سرٹیفکیٹس بنا کر من پسند لوگوں پر نوکریوں کی نوازشات کیں، ماضی میں بھی جعلی سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر نوکریاں بانٹنے پر مظاہرین بھوک ہڑتال کر چکے ہیں،برہنہ مارچ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عالمی میڈیا کی مودی سرکار پر شدید تنقید گی گئی ۔