Live Updates

فاشسٹ حکومت نے 15 ماہ میں بجلی 363 فیصد مہنگی کرنے کے بعد گیس بم بھی گرا دیا

جب ووٹ ڈال رہیں ہوں تو ان ظالم حکمرانوں کے چہرے ضرور یاد رکھئیے گا اور پھر زور سے ٹھپہ بلہ پر لگا کہ تحریک انصاف اور عمران خان کو کامیاب کیجئے گا، بجلی اور گیس مہنگی ہونے پر پی ٹی آئی کا ردعمل

muhammad ali محمد علی پیر 24 جولائی 2023 21:32

فاشسٹ حکومت نے 15 ماہ میں بجلی 363 فیصد مہنگی کرنے کے بعد گیس بم بھی گرا ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 24 جولائی 2023ء) پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری کے مطابق حکومت نے 15 ماہ میں بجلی 363 فیصد مہنگی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بجلی اور گیس مہنگی کیے جانے پر تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عمر ایوب خان نے کہا کہ 15 مہینوں میں بجلی 363 فیصد مہنگی کرنی کی سیاہی ابھی سوکھی نہیں کہ اس فاشسٹ حکومت نے گیس بم بھی پھینک دیا۔

گرمیوں میں کبھی گیس لوڈشیڈنگ کا کبھی تصور ہی نہیں تھا، لیکن اس فاشسٹ حکومت نے وہ بھی کر دکھایا۔ پاکستانی عوام کو گیس کی قیمت میں 45 فیصد اضافہ مبارک ہو۔

(جاری ہے)

جب ووٹ ڈال رہیں ہوں تو ان ظالم حکمرانوں کے چہرے ضرور یاد رکھئیے گا اور پھر زور سے ٹھپہ بلہ پر لگا کہ تحریک انصاف اور عمران خان کو کامیاب کیجئے گا۔ واضح رہے کہ اوگرا نے گیس ٹیرف بڑھانے کی منظوری دے دی،سوئی ناردرن صارفین کیلئے گیس کی قیمت 50 فیصد تک بڑھانے کی منظوری دی گئی،جبکہ سوئی سدرن صارفین کیلئے گیس کے نرخ میں 42 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی۔

سوئی نادرن صارفین کیلئے گیس نرخ 415 روپے 11 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دی گئی،اسی طرح سوئی سدرن کے صارفین کیلئے نرخ 417 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دی گئی۔ اگر حکومت اس اضافے کی مںظوری دیتی ہے تو سوئی نادرن کے صارفین کا فی ایم ایم بی ٹی یو ریٹ 1238 روپے 68 پیسے ہو جائے گا،جبکہ سوئی سدرن کے صارفین کیلئے نرخ فی ایم ایم بی ٹی یو 1350 روپے 68 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا۔ اوگرا نے ریونیو ضرورت پوری کر کے حکومت کو بھجوا دیں،حکومت اوگرا کی منظوری کے بعد قیمتوں کو بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
Live پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق تازہ ترین معلومات