ایڈیشنل آئی جی کراچی کا مختلف امام بارگاہوں کا دورہ

جمعہ 28 جولائی 2023 21:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2023ء) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھونے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ بغدادی کراسنگ، باڑا امام بارگاہ کھارادر، محفل مرتضیٰ امام بارگاہ پی ایسی ایچ ایس ، مصطفیٰ امام بارگاہ عباس ٹاون سچل, امام بارگاہ یثرب مین کمرشل ایونیو، بقیتہ اللہ امام بارگاہ صباء ایونیو کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کراچی پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی کے ہمراہ سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

پولیس چیف نے امام بارگاہوں کےمنتظمین سے ملاقاتیں کیں اور سیکیورٹی و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اور اطراف کی سیکیورٹی اقدامات کا بھی مکمل جائزہ لیا۔ پولیس چیف نےسیکیورٹی پر معمور افسران و اہلکاروں کو سیکیورٹی پلان کے مطابق فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کی فراہمی میں کسی بھی طرح کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :