پاکستان سمیت دنیا بھر میں دوستی کا عالمی دن ’’ ورلڈ فرینڈ شپ ڈے ‘‘ 30جولائی اتوار کو منایا گیا

اتوار 30 جولائی 2023 12:05

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2023ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں دوستی کا عالمی دن ’’ ورلڈ فرینڈ شپ ڈے ‘‘ 30جولائی اتوار کو منایا گیا اس دن کے منانے کا مقصد دوستی کے رشتوں کو مضبوط بنا کرامن و بھائی چارے کے کلچر کو فروغ دینا ہے ۔

(جاری ہے)

اس دن کے حوالے سے مختلف سماجی تنظیموںکے زیر اہتمام تقریبات منعقد کی گئیں جن میں معاشرے میں دوستی جیسے عظیم رشتے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔دوستی کے عالمی دن کی مناسبت سے لوگوں نے موبائل ایس ایم ایس اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے دوستوں کو نیک خواہشات کے پیغامات ارسال کیے جبکہ آپس میں تحائف کا تبادلہ بھی کیاگیا۔