شہزادہ ولیم نے شہریوں کو برگر پیش کرکے حیران کردیا

شہزادہ ولیم نے لوگوں کو ماحولیاتی آلودگی اور آرگینک فوڈ کے حوالے سے آگاہی بھی دی

پیر 31 جولائی 2023 14:45

شہزادہ ولیم نے شہریوں کو برگر پیش کرکے حیران کردیا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2023ء) برطانوی شہزادہ ولیم نے جنوبی لندن کی سڑک پر شہریوں کو برگر پیش کرکے حیران کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادہ ولیم نے ماحولیاتی آلودگی اور خالص غذاوں کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے بائیو ڈی گریڈ ایبل باکس میں برطانوی شہریوں کو برگر پیش کیے۔اس موقع پر شہزادہ ولیم نے لوگوں کو ماحولیاتی آلودگی اور آرگینک فوڈ کے حوالے سے آگاہی بھی دی۔

متعلقہ عنوان :