سعودی عرب میں 110 سالہ خاتون نے پڑھائی کو مکمل کرنے کے لیے سکول میں داخلہ لے لیا

جمعہ 4 اگست 2023 10:10

سعودی عرب میں 110 سالہ خاتون نے پڑھائی کو مکمل کرنے کے لیے سکول میں داخلہ ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2023ء) سعودی عرب میں 110 سالہ معمر خاتون نے پڑھائی کو مکمل کرنے کے لیے سکول میں داخلہ لے لیا۔

(جاری ہے)

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی محکمہ تعلیم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شائع کی ہے جس میں سعودی عرب کے شہربیشہ سے تعلق رکھنے والی 110سالہ نوضا القحطانی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا گیا ان کی عمر نے انہیں خواندگی کے لیے چلائی جانے والے مہم میں شامل ہونے سے نہیں روکا۔ تعلیم بالغاں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کی پڑھائی کے نتائج بھی اچھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :