تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے تحت 15 تا 25 محرم الحرام مجالس عزا

صوبہ بھر کی دینی تنظیموں کی جانب سے مجالس و ماتم داری کا اہتمام

جمعہ 4 اگست 2023 21:37

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2023ء) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کی عالمی عشرہ بیمار کربلا کمیٹی کے کنوینر کربلائی جاسر عباس کے مطابق قائد ملت جعفریہ آغا سیدحامد علی شاہ موسوی کے قائم کردہ 15 تا 25 محرم الحرام بسلسلہ شہادت امام ذین العابدین ع عشر ہ بیما ر کر بلا کے آغا پر مجالس عزا ہوئیں صوبہ بھر کی دینی تنظیموں کی جانب سے مجالس و ماتم داری کا اہتمام کیا گیا۔

علمائے کرام نے مجالس سے خطاب کرتے ہوئے اسوہ بیمارِ کربلا کی عملی پیروی وقت کی اہم ترین ضرورت قراردیا۔اس موقع پر عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام واعظین ذاکرین نے واضح کیا کہ عالمی عشرہ بیمارکربلا کے تمام پروگراموں میں وطن عزیرپاکستان کے استحکام وترقی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عساکر پاکستان کے آپریشن ردالفساد تمام سیکورٹی فورسز کی کامیابی کے لیے دعائیں کی جائیں گی تشکیل پاکستان اجر رسالت کی روشن دلیل اور محمد و آل محمد کی محبت و مودت کا ثمرجمیل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مشترکہ دشمن وطن عزیزکو سبوتاژ کرنے کیلئے ہر قسم کے حربے اور ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے جس کی وجہ سے قوم کو نئے مسائل و مصائب اور امتحان کا سامنا ہے ایسے میں تمام اہل وطن پر لازم ہے کہ وہ پاکستان کے بچا اور عزت و حرمت کے بڑھاکیلئے تن من دھن کی قربانی پیش کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہیں۔انہوں نے کہاکہ حسین ابن علی مینارہ رفعت وعظمت ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ جب جب ظالموں جابروں نے ذکر حسین اور تحریک کربلا کی آواز کو دبانا چاہا مظلوموں کی علمبردار یہ تحریک اور بھی ابھرتی رہی، ظالموں کا نام مٹ گیا لیکن نبی کریم ؓ کے نواسے راہ صداقت کے شہید اعظم امام Qحسین کا نام زندہء جاوید رہا۔

انہوں نے کہاکہ،ایام عزائے حسینی کی مجالس 8ربیع الاول تک جاری رہیں گی۔ محرم الحرام میں حکومتی اقدامات کو احسن قرار دیتے ہوئے اس عہد کا اظہار کیا کہ 8ربیع الاول تک عزاداری کا سلسلہ جاری رہتا ہے حکومت عوام کے اعتماد کو بحال اور خوف و حراص کے خاتمے کیلئے صوبہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پولیس کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دے کر نشان عبرت بنائے پولیس کو دور جدید کی تمام صہلتوں سے آراستہ کرے اس سے ہر قسم کے خوف و دہشت پھیلانے والوں کا خاتمہ ہو گا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ عالمی عشرہ بیمار کربلا کی مجالس عزا و ماتمی جلوسوں کے دوران سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کرے۔

حسینیت الہام بخش دنیائے مظلومیت کیلئے مکمل دستور العمل ہے جس نے ماتمیوں و عزاداروں کو ابدی و سرمدی درخشندگی عطا فرمائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ امام زین العابدین کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ کی دعاں کا مجموعہ صحیفہ سجادیہ ملت مسلمہ کیلئے بارگاہِ ایزدی میں مناجات کا وہ مینارہ نور ہے جو تاقیامت نہ صرف اسلام کے احیا کی تحاریکوں کو مہمیز کرتا رہے گا بلکہ حقیقی معنوں میں نجات ابدی کا ضامن بھی ہے۔