اونٹنی نے سوتے ہوئے مالک کو گلے لگا لیا، سوشل میڈیا پر بڑا رد عمل

لوگوں نے اونٹ اور مالک کی محبت پر مبنی اس منظر کو خوب پذیرائی دی،رپورٹ

منگل 8 اگست 2023 12:47

اونٹنی نے سوتے ہوئے مالک کو گلے لگا لیا، سوشل میڈیا پر بڑا رد عمل
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2023ء) سعودی عرب میں ایک اونٹنی کے والہانہ جذبات پر مبنی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ اونٹنی نے سوتے ہوئے اپنے مالک کو گلے لگا لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس منظر کو دیکھ کر سعودی عرب میں زبردست ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ لوگوں نے اونٹ اور مالک کی محبت پر مبنی اس منظر کو خوب پذیرائی دی۔اونٹنی اپنے مالک کے پاس آئی جب وہ سو رہا تھا اور اس سے ہمدردی کرنے لگی۔

(جاری ہے)

کافی دیر تک اونٹنی نے اپنی لمبی گردن اپنے مالک کے سر کے قریب کئے رکھی۔سعودی عرب میں اونٹ اور اس کے مالکوں کے درمیان ایسی ہمدردی اور پیار کے مناظر سامنے آتے رہتے ہیں۔ اس ویڈیو میں بھی اونٹنی اپنے مالک کے پاس پہنچ گئی اور اسے متاثر کن انداز میں گلے لگانا شروع کر دیا۔یاد رہے اونٹ ہمیشہ سے اپنے مالکان کے ساتھ وفاداری اور اپنی یادداشت کی مضبوطی کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔ ان کے مالکان بعض اوقات صحرائی راستوں میں گم ہونے کی صورت میں اپنے ملکوں کو واپس جانے کے راستے طے کرنے کے لیے ان پر انحصار کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :