امریکہ ،ماں نے ڈیڑھ ماہ کے بچے کو چپ کرانے کیلئے فیڈر میں شراب ملادی

بدھ 9 اگست 2023 20:04

امریکہ ،ماں نے ڈیڑھ ماہ کے بچے کو چپ کرانے کیلئے فیڈر میں شراب ملادی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2023ء) امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں ایک خاتون نے اپنے روتے ہوئے بچے کو چپ کروانے کے لیے اس کی دودھ کی فیڈر میں شراب ملا دی۔ جسکے نتیجے میں وہ بے ہوش ہو گیا ۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 7 ہفتے کا بچہ شراب پینے کے بعد مدہوش ہوگیا جس کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق 37 سالہ ہونیسٹی ڈی لا نامی خاتون نے انتہائی غیر ذمے دارانہ عمل سے اپنے ہی بچے کی زندگی خطرے میں ڈال دی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس نے ڈرائیونگ کے دوران بچے کو چپ کروانے کے لیے فیڈر میں شراب بھر کر پلائی۔رپورٹس کے مطابق پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :