خاتون صرف آئی برو بنوانے سعودی عرب سے مصر جا پہنچی

ابہا سے تعلق رکھنے والی خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل‘ ناقدین کو چپ رہنے کا مشورہ دے دیا

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 12 اگست 2023 15:38

خاتون صرف آئی برو بنوانے سعودی عرب سے مصر جا پہنچی
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 12 اگست 2023ء ) ویسے تو خواتین عام طور پر آئی برو بنواتی ہی ہیں کیوں کہ اس کے بعد آنکھوں کی دلکشی میں اضافہ ہوجاتا ہے، اس لیے آئی برو ٹھیک کروانا ان کی روٹین کا حصہ ہے، جس کے لیے وہ باقاعدگی سے پارلر ضرور جاتی ہیں کیوں کہ خوبصورت بھنویں حسین اور دلکش آنکھوں کی ضامن ہوتی ہیں، خوبصورتی کے ساتھ بنی گھنی اور گہرے رنگ کی بھنویں چہرے کو جاذب نظر بناتی ہیں، تاہم سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے صرف آئی برو بنوانے کے لیے اپنے ملک سے مصر کا سفر کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا گیا ہے کہ ایک خاتون جو سعودی ہونے کا دعویٰ کرتی ہے وہ صرف اپنی بھنویں سیٹ کروانے کے لیے سعودی سے سفر کرتے ہوئے مصر چلی گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ہیئر ڈریسر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے کہا کہ ’آپ کا بہت شکریہ، میں آپ کے لیے خاص طور پر ابہا سعودی عرب سے آرہی ہوں۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر پھیل گئی، جس نے تنازعہ کو بھی جنم دیا تاہم اپنے حالیہ ناقدین کو پیغام بھیجتے ہوئے خاتون کا کہنا تھا کہ سب چپ رہو۔