آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میاں شہباز شریف کی بڑی کامیابی ہے، شبیر احمد عثمانی

ہفتہ 12 اگست 2023 22:07

رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2023ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میاں شہباز شریف کی بڑی کامیابی ہے،نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا، وزیر اعظم کوئی سرپرائز بھی دے سکتے ہیں،نگراں وزیراعظم کے چناؤ کا عمل درست نہیں، یویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹ ایکٹ پر فیصلے کے ذریعہ نواز شریف کو سیاسی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے، وہ ان خیالات کا اظہار میڈیا کے سوالوں پر کر رہے تھے، انہوں ن ے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا، قومی اسمبلی کی تحلیل کا نوٹیفکیشن ہونے کے بعد وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈڑ کے پاس 3 دن کی مہلت آئین نے دی دونوں طرف سے تین تین نام پیش ہوتے ہیں اور اس میں سے ایک نام پر اتفاق رائے ہونا ضروری ہے، سیاسی حلقوں میں کہا جارہا ہے کہ وزیر اعظم کوئی سرپرائز بھی دے سکتے ہیں، سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی، جسٹس تصدق حسین جیلانی اور جسٹس خلیل الرحمٰن رمدے کے نام بھی سامنے آتے رہے قبل ازیں اسحٰق ڈار،حفیظ شیخ، صادق سنجرانی،محمد میاں سومرو، اسلم بھوتانی سمیت کئی شخصیات کے نام گردش کرتے رہے،نگراں وزیراعظم کے چناؤ کا عمل درست نہیں، یویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹ ایکٹ پر فیصلے کے ذریعہ نواز شریف کو سیاسی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے یو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹ کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کے اس مائنڈ سیٹ کی عکاسی کررہا ہے جو پارلیمنٹ کے بجائے عدلیہ کو سپریم سمجھتا ہے،