بھارت، غصے میں بپھری گائے نے بچی کی روند ڈالا

گائے کی چھوٹی بچی پر وحشیانہ حملہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیل گئی

پیر 14 اگست 2023 14:06

بھارت، غصے میں بپھری گائے نے بچی کی روند ڈالا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2023ء) بھارت میں گائے کی ایک چھوٹی بچی پر وحشیانہ حملہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیل گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ویڈیو میں ایک خاتون اپنے دو بچوں کے ساتھ گائے اور اس کے بچھڑے کے پیچھے سڑک پر چلتی ہوئی دکھائی دی کہ اچانک گائے نے ان کی طرف رخ کیا اور 11 سالہ بچی پر حملہ کر کے اسے زمین پر پھینک دیا اور بھاگتی ہوئی اسے گھسیٹتی چلی گئی۔ بچی شدید زخمی ہوگئی۔ بعد میں کچھ افراد نے گائے پر پتھر پھینکے اور چھوٹی بچی کو بچا لیا۔ بچی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مقامی بھارتی میڈیا نے بتایا کہ لڑکی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔