ہیڈ محرر کے بیٹے نے نقلی ایس ایس پی بن کر ضلع پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

سکندر گوپانگ کے بیٹے باپ کی سرکاری واکی ٹاکی کا غلط استعمال کیا،پولیس نے دونوں کو گرفتار کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 15 اگست 2023 15:35

ہیڈ محرر کے بیٹے نے نقلی ایس ایس پی بن کر ضلع پولیس کی دوڑیں لگوا دیں
دادو (اردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔ 15 اگست 2023ء) دادو میں ہیڈ محرر کے بیٹے نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔پولیس کے مطابق ہیڈ محدرر سکندر گوپانگ کے صاحبزادے نے باپ کی سرکاری واکی ٹاکی کا غلط استعمال کیا۔سکندر گوپانگ اور اس کے بیٹے کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ محرر اور اس کے بیٹے نے سرکاری واکی ٹاکی کا غلط استعمال کرکے ایس پی کا نام استعمال کیا۔باپ بیٹے نے سرکاری واکی ٹاکی کے ذریعے ایس ایس پی کا نام استعمال کرکے جعلی پیغامات جاری کیے۔ہیڈ محرر کے بیٹے نے نقلی ایس ایس پی بن کر ضلع پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔

متعلقہ عنوان :