۹سردار اختر مینگل کا نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کے بارے جو بیان نیک شگون نہیں ،مولانا محمد شفیق دولتزئی

منگل 15 اگست 2023 22:25

Sکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2023ء) جمعیت (س) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد شفیق دولتزئی نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل نے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کے بارے جو بیان دیا ہے جوکہ نیک شگون نہیں کیونکہ نگران وزیرا عظم سلجھے ہوئے سیاستدان اور عوامی مسائل سے باخبر ہیں ۔ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتیں انوار الحق کاکڑ کو وزیرا عظم بنانے پر متفق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم انوار الحق کاکڑ کو بحیثیت نگران وزیرا عظم کم مدت میں عوام خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔دریں اثناء انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کیلئے کئی امیدوار میدان میں ہیں جس کے باعث حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔ کیونکہ بلوچستان میں حقیقی اپوزیشن نہ ہونے اور سابق وزیر اعلیٰ جام کمال کی برخاستگی میں نمایاں کردار ادا کیا حکومت بلوچستان کے خاتمہ تک جمعیت (ف) اور بی این پی حکومت کے بی ٹیم کی حیثیت سے کام کرتے رہے۔

(جاری ہے)

مراعات اور ملازمتو ں میں اپنا حصہ وصول کرلیا۔ اب نگران وزیر اعلیٰ اپنی اپنی جماعتوں سے لانے کے لئے تگ و دو کررہے ہیں جس سے نگران وزیرا علیٰ کا معاملہ تاخیر کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ نواب ذوالفقار علی مگسی کو نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان بنایا جائے ان کی خدمات قابل تعریف ہیں۔