گورنمنٹ گریجویٹ کالج بورے والا کے زیر اہتمام جشن آزادی کرکٹ میلہ کا آغاز

بدھ 16 اگست 2023 19:01

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2023ء) گورنمنٹ گریجویٹ کالج بورے والا کے زیر اہتمام جشن آزادی کرکٹ میلہ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گریجویٹ کالج بورے والا کے زیر اہتمام گزشتہ روز جشن آزادی کرکٹ میلہ کا آغاز ہوگیا ٹورنامنٹ میں بی ایس کلاسز کی چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں پہلا میچ بی ایس فزیکل ایجوکیشن اور بی ایس انگلش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں بی ایس فزیکل ایجوکیشن نے مقررہ چھ اوورز میں 56 رنز بنائے اس کے جواب میں بی ایس انگلش نے مطلوبہ سکور پانچ اوورز میں پورا کرکے میچ اپنے نام کر لیا دوسرا میچ بی ایس اردو اور بی ایس اکنامکس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا بی ایس اکنامکس نے مقررہ چھ اوورز میں 76 رنز بنائے اس کے جواب میں بی ایس اردو نے مقررہ ہدف چھٹے اوورز میں پورا کرکے میچ کو جیت لیا کرکٹ میلہ کے افتتاحی روز کے مہمانِ خصوصی پرنسپل گورنمنٹ کالج بی ایس کالج ڈاکٹر محمد اکرم بھٹی تھے جنہوں ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ٹورنامنٹ آرگنائزر چوہدری شاہد پرویز ڈائریکٹر سپورٹس گورنمنٹ کالج تھے۔

متعلقہ عنوان :