آئرلینڈ،بینک کی غلطی کے بعد اے ٹی ایم کے باہر قطاریں

جن کے اکائونٹ خالی تھے وہ بھی اے ٹی ایم سے پیسے نکلواتے رہے،رپورٹ

جمعرات 17 اگست 2023 13:23

آئرلینڈ،بینک کی غلطی کے بعد اے ٹی ایم کے باہر قطاریں
ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2023ء) آئرلینڈ میں بینک کے سسٹم میں پیدا ہونے والی تیکنکی خرابی کے بعد لوگوں کی اے ٹی ایمز کے باہر لمبی قطاریں لگ گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بینک کی خرابی کی وجہ سے صارفین کو یہ سہولت میسر ہوگئی تھی کہ وہ اپنے اکائونٹ میں موجود رقم سے زیادہ پیسے نکلوا سکلتے ہیں۔اس غیر متوقع تکنیکی خرابی کی وجہ سے کئی لوگ اے ٹی ایم سے بڑی رقوم نکالنے کے لیے بینک کی طرف دوڑ پڑے حالانکہ اس کو اس بات کا علم تھا کہ ان کے اکانٹس میں اتنی موجود رقم نہیں ہے۔

بینک آف آئرلینڈ کا کہنا تھا کہ اس کے پاس یومیہ رقم نکالنے کی حد 500 یورو ہے جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ اس رقم سے دگنا حاصل کرسکتے ہیں، رپورٹ کے مطابق تیکنکی خرابی کی وجہ سے کم بیلنس والے وہ بینک صارفین بھی 1ہزار یورو تک نقد رقم حاصل کرسکتے تھے جن کے اکائونٹ بھی خالی ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مذکورہ صورتحال کو سنبھالنے کے لیے آئرلینڈ کی پولیس نے فوری کارروائی کی اور لوگوں کو پیسے نکالنے سے روکنے کیلئے قطاروں کو منتشر کیا۔بعد ازاں بینک انتظامیہ نے اس خرابی کو دور کردیا اور بینک کی سرگرمیاں بحال ہوگئیں، بینک نے ان صارفین کو خبردار کیا کہ اگر وہ اپنی معمول کی حد سے زیادہ رقم منتقل یا نکالتے ہیں تو رقم ان کے کھاتوں سے ڈیبٹ ہوجائے گی۔

متعلقہ عنوان :