صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی ولی عہد برطانیہ کا پہلا دورہ کریں گے

جمعرات 17 اگست 2023 21:14

صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی ولی عہد برطانیہ کا پہلا دورہ کریں ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2023ء) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دورہ برطانیہ کی دعوت موصول ہوئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2018ء میں سعودی قونصلیٹ استنبول میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان کا یہ پہلا دورہ برطانیہ ہوگا۔

(جاری ہے)

سکریٹری 10 ڈاوئننگ اسٹریٹ کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک کی شہزادہ محمد بن سلمان سے فی الحال ملاقات طے نہیں ہوئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں برس انرجی سیکرٹری گرانٹ شاپس نے سعودی حکام سے مختلف شعبوں میں تعاون پر بات کی تھی۔