صحافی خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی ولی عہد برطانیہ کا پہلا دورہ کریں گے

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دورہ برطانیہ کی دعوت موصول ہوگئی،مقامی میڈیا

جمعرات 17 اگست 2023 21:35

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2023ء) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو دورہ برطانیہ کی دعوت موصول ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق2018 میں سعودی قونصلیٹ استنبول میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان کا یہ پہلا دورہ برطانیہ ہوگا۔

(جاری ہے)

سکریٹری 10ڈاوئننگ اسٹریٹ کے مطابق، برطانیہ کے وزیراعظم رشی سونک کی شہزادہ محمد بن سلمان سے فی الحال ملاقات طے نہیں ہوئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں برس انرجی سیکرٹری گرانٹ شاپس نے سعودی حکام سے مخلتف شعبوں میں تعاون پر بات کی تھی۔یاد رہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی مغربی ممالک نے شدید مذمت کی تھی۔