امریکا ، دوران پرواز پائلٹ کی طیارے کے بیت الخلا میں موت ہو گئی

جمعہ 18 اگست 2023 14:55

امریکا ، دوران پرواز پائلٹ کی طیارے کے بیت الخلا میں موت ہو گئی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2023ء) امریکا میں دوران پرواز پائلٹ کی طیارے کے بیت الخلا میں موت واقع ہوگئی تاہم طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لاٹم ایئر لائنز کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارے کی پرواز ایل اے 505 رات 10بجے میامی ائیرپورٹ سے سینٹیاگو کے لیے روانہ ہوئی پرواز کے 3 گھنٹے بعد کپتان ایون اینڈور کو اپنی طبیعت ناساز محسوس ہوئی جس کے بعد وہ باتھ روم گئے جہاں ان کی موت واقع ہو گئی تاہم طیارے کو بحفاظت پاناما کے ٹوکومین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ طیارے میں ریلیف کیپٹن ، فرسٹ آفیسر اور عملے کے دیگر ارکان کے علاوہ 271مسافر سوار تھے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ پرواز کو پاناما سٹی کے ٹوکومین انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب موڑنے میں آدھا گھنٹہ لگا اور طیارے کے لینڈ کرنے پر کیپٹن ایون اینڈور کومردہ قرار دے دیا گیا ۔