۔ نیشنل پارٹی کوئٹہ کے زیر اہتمام میر غوث بخش بزنجو اور میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو کی برسی کے مناسبت سے تعزیتی ریفرنس
منگل 22 اگست 2023 20:50
(جاری ہے)
یہ الگ بات ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی پامالی اور جمہوریت پر قدغن جاری رہا۔انہوں نے کہا کہ بابائے بلوچستان نے طویل قید و بند کی صعبوتیں برداشت کی اور عوام کو منظم کرنے اور جمہوریت کے استحکام کے لیے پوری زندگی صرف کی۔
رہنماوں نے کہا کہ میر جمہوریت میر حاصل بزنجو جمہوریت آئین کی بالادستی پارلیمنٹ کی سپر یمسی اور بلوچ سمیت دیگر محکوم قوموں کی توانا آواز تھے۔انہوں نے 18 ویں ترمیم کے ذریعے بلوچستان سمیت دیگر چھوٹے صوبوں کے اختیارات میں تقویت اور وسائل کو تحفظ فراہم کیا۔رہنماوں نے کہا کہ آج اگر ملک سنگین سیاسی معاشی و سماجی مسائل و بحرانوں کا شکار ہے۔اس کی وجہ یہی ہے کہ جمہوریت پر شب خون مارنے کی تسلسل اور آئین و قانون کو روندنے کے بدولت ہے۔رہنماوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ ملکی اشرافیہ ابھی تک مثبت سوچ سے عاری ہے اور سیاسی عمل کو روکنے کی منفی پالیسیوں پر گامزن ہے۔بلوچستان کی مردم شماری کوکم کرنا اسی منفی پالیسیوں کی تسلسل ہے۔رہنماوں نے کہا کہ لاپتہ افراد ملک کا سنگین مسلہ ہے اس لیے اس کو حل ہونا چاہیے اور جو بھی آئین کو مطلوب ہے اس کو آئین کے مطابق ٹرائل کیا جائے۔تعزیتی ریفرنس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی مرکزی رہنما انجنئیر حمید بلوچ صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ سائرہ بتول ریاض زہری نعیم بنگلزئی نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و ضلعی حاجی عطا محمد بنگلزئی نیاز بلوچ یونس سمیت دیگر موجود تھے۔۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.