راجھستانی وزیر کا چندریان 3 کی چاند پر لینڈنگ سے متعلق عجیب بیان

چندریان 3 میں کوئی مسافر موجود نہیں مگرپھر بھی ریاستی وزیرنے تمام افراد کوسلام کا بیان جاری کردیا

جمعرات 24 اگست 2023 16:54

راجھستانی وزیر کا چندریان 3 کی چاند پر لینڈنگ سے متعلق عجیب بیان
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2023ء) راجستھان کے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر اشوک چاندنا کی جانب سے چندریان3 کی چاند پر لینڈنگ سے متعلق عجیب و غریب بیان دیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق راجستھان کے وزیر اشوک چاندنا نے کہا کہ ہم چندریان 3 کے مسافروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کامیاب رہے اور محفوظ لینڈنگ کی، ہم ان مسافروں کو سلام کرتے ہیں جو چاند پر گئے ہیں۔

یاد رہے کہ چندریان 3 میں کوئی مسافر موجود نہیں ہے، چندریان 3 کوئی انسانی خلائی مشن نہیں ہے۔واضح رہے کہ ہندوستان کا چاند پر اترنے کا مشن چندریان 3 گزشتہ شام 6 بج کر 3 منٹ پر کامیابی کے ساتھ چاند پر اترا تھا جس کے بعد بھارت چاند کے جنوبی قطبی خطے پر اترنے والا پہلا ملک بن گیا۔

(جاری ہے)

بھارت کے چاند پر اترنے کے مشن کی کامیاب لینڈنگ کے بعد انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اِسرو) نے باضابطہ طور پر ایکس پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے اعلان یا تھا کہ ہندوستان اپنی منزل پر پہنچ گیا اور آپ بھی چندریان 3۔

امریکا، روس اور چین کے بعد ہندوستان چاند پر کامیابی کے ساتھ روور اتارنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا ہے۔چندریان 3 مشن کا مقصد چاند کی ارضیات، اس کے آبی وسائل اور مستقبل میں انسانی رہائش کے لیے اس کی صلاحیت کا مطالعہ کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :