بلاول بھٹو زرداری نے عمر رحمان ملک کو پیپلز پارٹی ڈیجیٹل میڈیا اسلام آباد کا انچارج مقرر کر دیا

جمعرات 24 اگست 2023 21:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2023ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عمر رحمان ملک کو پیپلز پارٹی ڈیجیٹل میڈیا اسلام آباد کا انچارج مقرر کر دیا جس پر عمر رحمن ملک نے کہاکہ انچارج پیپلز پارٹی ڈیجیٹل میڈیا اسلام آباد کے طور پر تعینات ہونے پر فخر اور اعزاز محسوس کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے یہ اہم ذمہ داری سونپی۔

عمر رحمان ملک نے کہاکہ مرحوم والد رحمن ملک کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک، قوم اور پارٹی کی خدمت کا موقع ملا ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی ایک خاندان کی مانند ہے جو تمام کارکنوں کو ملک اور اس کے عوام کی خدمت کے لیے متحد کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ انشا اللہ ملک، قوم اور پارٹی کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، ملک میں پارٹی کارکنوں اور دوستوں کی مبارکباد اور نیک تمناں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔