دبئی؛ نوعمر لڑکیوں کے ساتھ مشکوک حرکات کرنیوالا شخص گرفتار

پولیس نے ملزم کو صرف 5 گھنٹوں میں پکڑ لیا‘ جس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی

Sajid Ali ساجد علی اتوار 27 اگست 2023 17:19

دبئی؛ نوعمر لڑکیوں کے ساتھ مشکوک حرکات کرنیوالا شخص گرفتار
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 اگست 2023ء ) دبئی پولیس نے نوعمر لڑکیوں کے ساتھ مشکوک حرکات کرنے والے شخص کو صرف 5 گھنٹوں بعد گرفتار کرلیا۔ لوان دبئی (LovIn Dubai) ویب سائٹ کے مطابق دبئی پولیس کو نوعمر لڑکیوں کے ساتھ ایک مشکوک شخص کے نامناسب رویے کی اطلاع دی گئی جہاں اس شخص کو ایک لڑکی کے چہرے کو چھونے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا، دبئی پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

دبئی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دبئی پولیس جنرل کمانڈ پولیس آئی سروس یا ای کرائم پلیٹ فارم کے ذریعے مجرمانہ واقعات کی فوری اطلاع دی جائے اور والدین براہ کرم یقینی بنائیں کہ آپ کے بچے جب باہر ہوں تو وہ مسلسل کسی ایسے شخص کی نگرانی میں ہوں جس پر آپ بھروسہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ دبئی پولیس کی جانب سے کسی بھی واقعے کی اطلاع ملنے پر اسی طرح کا فوری ردعمل سامنے آتا ہے اور وہ ہمیشہ ناصرف اپنے شہریوں بلکہ وہاں مقیم غیرملکیوں کی بروقت مدد کرتی ہے اور حال ہی میں دبئی پولیس کے غوطہ خوروں نے یاٹ کے سفر میں کھوئی ہوئی ڈھائی لاکھ درہم کی رولیکس گھڑی اپنی تیز تر کارروائی سے برآمد کی، برطانوی سیاح کی ڈھائی لاکھ درہم مالیت کی رولیکس گھڑی پام جمیرہ کے قریب یاٹ کے سفر کے دوران گم ہو گئی تھی، تاہم دبئی پولیس کے غوطہ خوروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھڑی ڈھونڈ لی۔

معلوم ہوا ہے کہ برطانوی سیاح نے نے دوستوں کے ہمراہ تیراکی کے دوران گھڑی کھو دی تھی، جس کے بعد دبئی پولیس میری ٹائم ریسکیو کے پانچ افسران کو بدھ کی شام تقریباً 5.30 بجے کارروائی کے لیے بلایا گیا تو غوطہ خوروں نے گہرے پانیوں میں مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنے کے بعد لگژری گھڑی کو برآمد کر لیا، گھڑی ایک برطانوی شہری کی تھی اور یہ پانی میں 38 فٹ گہرائی میں پائی گئی، گھڑی واپس پا کر غیر ملکی سیاح کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور قیمتی گھڑی کی بازیابی پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔