یوکرینی فوجیوں کی قبروں پر رقص کرنے والی 2 بہنیں گرفتار

دونوں بہنوں کو فوجیوں کی قبروں کی بے حرمتی کے الزام میں 5 سال تک قید ہوسکتی ہے،پولیس

منگل 29 اگست 2023 12:24

یوکرینی فوجیوں کی قبروں پر رقص کرنے والی 2 بہنیں گرفتار
کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2023ء) یوکرین کے دارالحکومت کیف میں فوجیوں کی قبروں پر رقص کرنے والی 2 بہنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ سے 24 اگست کو ان دو خواتین کی رقص کرنے کی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی تھی جسے بعد میں ہٹادیا گیا تھا۔سوشل میڈیا استعمال کرنے والے اس شخص کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد کی قبر پر حاضری دینے گئے تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی آزادی کے دن (24اگست) کو دو خواتین نے فوجیوں کی قبر پر ڈانس کیا تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق دونوں خواتین بہنیں اپنے والد کی قبر پر حاضری دینے کے لیے قبرستان آئی تھیں جو 2022 میں روس اور یوکرینی افواج کے درمیان لڑائی کے دوران مارے گئے تھے۔روسی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ خواتین کی ویڈیو اسی دن شام میں دیکھنے کے بعد انہیں ایک گھنٹے کے اندر ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کیو پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین نے دعویٰ کیا کہ انہیں اپنے عمل میں کوئی غلط چیز نظر نہیں آئی تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ ویڈیو پوسٹ کرنا درست نہیں تھا۔کیف پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کو فوجیوں کی قبروں کی بے حرمتی کے الزام میں 5 سال تک قید ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :