پولیس کا مساج سنٹرپر چھاپہ،سرغنہ سمیت 16ملزمان گرفتار

بدھ 30 اگست 2023 14:08

پولیس کا مساج سنٹرپر چھاپہ،سرغنہ سمیت 16ملزمان گرفتار
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2023ء) رائے ونڈ سرکل پولیس کا مساج سنٹرپر چھاپہ،سرغنہ سمیت 16ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ سرکل کے تھانہ سندر پولیس نے ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ جیاء مساج سنٹر پر چھاپہ مار کرسرغنہ جیاء سمیت دیگر ملزمان گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزمان میں 13 خواتین بھی شامل ہیں ۔پولیس کے مطابق نجی سوسائٹی میں مساج سنٹر کی آڑ میں جسم فروشی کا اڈا چلا جارہا تھا ملزمان میں عرفان، حسنین، احمد ریحانہ، زہرہ، جنت، سمبل آرزو وغیرہ شامل ہیں ۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔