چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری منظور احمد کو فوکل پرسن نامزد کر دیا، ترجمان

بدھ 30 اگست 2023 15:26

چیئرمین  پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے چوہدری منظور احمد کو  فوکل پرسن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2023ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق رکن قومی اسمبلی و ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کونسل چوہدری منظور احمد کو وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ساتھ پنجاب کے سیلاب متاثرین کی صورتحال پر بات چیت کے لیے فوکل پرسن نامزد کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نئیر حسین بخاری نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنمائوں قمر زمان کائرہ،چوہدری اسلم گل،عثمان ملک،رانا عرفان اور چوہدری اختر نے چوہدری منظور کو نئی زمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔