پیرس میں یوم دفاع کی شاندار تقریب میں پاک فوج زندہ باد ، پاکستان زندہ باد کے پُرجوش نعرے

سردار ظہور چئیرمین بزنس فورم فرانس نے تمام سیاسی و سماجی تنظیموں کی میزبانی کی تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان عاصم افتخار تھے ، تقریب میں شہداء کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا

sahibzada atiq صاحبزادہ عتیق الر حمن جمعہ 8 ستمبر 2023 16:43

پیرس میں یوم دفاع کی شاندار  تقریب میں پاک فوج زندہ باد ، پاکستان زندہ ..
پیرس (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8ستمبر۔2023ء) پیرس میں یوم دفاع کی مناسبت سے ایک شاندار اور پروقار تقریب کا اہتمام چئیرمین پاکستان بزنس فورم فرانس سردار ظہور اقبال نے کیا ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے چوہدری سلمان اسلم نے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ پاک فوج ہے ، اور وطن عزیز کی سربلندی اور تحفظ اولین ترجیح ہے، شہداء ہماری قوم کا جھومر ہیں ، شہیدوں کے خون نے قوم کو حیات بخشی ہے۔

تقریب کے میزبان سردار ظہور اقبال چئیرمین بزنس فورم فرانس نے شہداء پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ھم چاھے کسی بھی جماعت سے ھوں یا مختلف سیاسی نظریات رکھتے ھوں مگر پاکستان کے پرچم تلے ھم سب ایک ھیں، اور ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مختتلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائیندوں نے قوم کے شہداء اور مسلح افواج کے کارناموں کو شاندار خراج تحسین پیش کیا اور پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے قربانیوں اور قومی کوششوں کو اجاگر کیا اور کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے پاک فوج نے جو کارنامے انجام دئے ہیں ،


 اس حوالے سے چھ ستمبر پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ، مقررین نے کہا کہ پاک فوج اس ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی ضامن ھےاور ھماری فوج کے ھوتے ھوئے کسی کی جرات نھیں کہ وہ پاکستان کو بری نظر سے دیکھے ، تقریب سے مسلم لیگ ن فرانس کے راجہ علی اصغر ، ق لیگ کے چوہدری منیر وڑائچ ، بزنس فورم فرانس کے چیف کوآرڈینیٹر صاحبزادہ عتیق الرحمن ، پیپلز پارٹی کے قاضی عامر ، تحریک انصاف کے یاسر قدیر ، جرنلسٹ فورم فرانس کے ملک منیر احمد ، جسٹس فار کشمیر کے چوہدری ذوالفقار نگیال ، جموں کشمیر فورم فرانس کے نعیم چوہدری ، انٹرنیشنل ہومن رائٹس یورپ کے وقار احمد باجوہ و دیگر مقررین نے شہداء پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب میں پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے۔ 

تقریب میں قومی ترانہ کی دُھن بجائی گئی۔ یوم دفاع کی مناسبت سے سبز پرچم اور افواج پاکستان کے لوگو سے سجا کیک بھی کاٹا گیا۔ یوم دفاع کی اس تقریب میں پیرس کی سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور سفارتخانہ پاکستان کے افسران نے بھرپور شرکت کی۔