”تمہیں چندریان میں بٹھا کر چاند پر بھیج دیا جائے گا“بی جے پی وزیر اعلیٰ کا روز گار کے مطالبے پر خاتون کو جواب

ہفتہ 9 ستمبر 2023 14:30

”تمہیں چندریان میں بٹھا کر چاند پر بھیج دیا جائے گا“بی جے پی وزیر اعلیٰ ..
چندی گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2023ء) بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہرلال کھٹر نے ایک عوامی تقریب کے دوران ایک خاتون کو روزگار کے سوال پر چندر یان کے ذریعے چاند پر بھیجنے کی بات کی ۔ اس کی ویڈیو وائرل ہونے ہندو توا بھارتیہ جنتا پارتی سے وابستہ وزیر اعلیٰ کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاست کے شہر حسار میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران خاتون نے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ وہ یہاں ایک فیکٹری لگائیں تاکہ خواتین کو روگاز مل سکے اس پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگلی بار جب چندریان 4چاند کے اوپر جائے گا تو تمہیں اس میں بٹھا کو وہاں بھیجیں گے،وزیر اعلیٰ کے اس مضحکہ خیز جواب پر وہاں موجود لوگ ہنسنے لگے۔

حزب اختلاف کی جماعتوں کیطرف سے وزیر اعلیٰ کے اس جواب پر کافی تنقید کی جا رہی ہے۔عام آدمی پارٹی نے اپنے ایکس(سابقہ ٹویٹر) پر جاری بیان میں لکھا”وزیر اعلیٰ تمہیں شرم آنی چاہیے ، اگلی بار چندریان جائے گا تو اس میں تمہیں بھیج دیں گے ، جنہیں عوام نے خدمت کیلئے منتخب کیا آج وہی عوام کا مذاق اڑا رہے ہیں،یہ ہریانہ کی بدقسمتی ہے کہ یہاں بی جے پی کی حکومت ہے۔

متعلقہ عنوان :