بھارت، خاتون کا دوستی کے نام پردھوکا ، سافٹ ویئرانجینئر سے 1 کروڑ روپے ہتھیا لیے

پیر 11 ستمبر 2023 18:21

بھارت، خاتون کا دوستی کے نام پردھوکا ، سافٹ ویئرانجینئر سے 1 کروڑ روپے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2023ء) بھارتی سافٹ ویئر انجینئر کو شادی کی سائٹ پر ملنے والی خاتون نے دھوکا دے کر ایک ماہ میں 1 کروڑ روپے سے زائد ہتھیا لیے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں پیسے ہتھیانے اور دھوکا دہی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، وقتاً فوقتاً لوگوں کی محنت کی کمائی کے لوٹے جانے کی کئی کہانیاں سامنے آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں مقیم ایک سافٹ ویئر انجینئر شادی سے متعلق ایک ویب سائٹ پر ایک خاتون سے دوستی کے نتیجے میں تقریباً ایک ماہ میں ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان کروا بیٹھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون دھوکا باز نکلی جس نے سافٹ ویئر انجینئر کو کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کرتے ہوئے اس کی ساری جمع ہتھیا لی۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق گاندھی نگر میں ایک فرم کے ساتھ کام کرنے والے سافٹ ویئر انجینئر، کلدیپ پٹیل نے سائبر کرائم سیل سے رابطہ کیا اور اپنی شکایت میں بتایا کہ اسے کرپٹو کرنسی سے متعلق دھوکا دیا گیا ہے جس کا شکار ہونے بعد اس کا ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :