پرتگال میں 22 لاکھ لیٹر شراب بہہ گئی

بہتی شراب کو دیکھ کر علاقہ مکینوں نے حیرانی کا اظہار کیا اور وہ دنگ رہ گئے،امریکی میڈیا

منگل 12 ستمبر 2023 13:27

پرتگال میں 22 لاکھ لیٹر شراب بہہ گئی
لزبن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2023ء) پرتگال میں ایک چھوٹے سے قصبے میں 22 لاکھ لیٹر شراب بہہ گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پہاڑی علاقے سے بہتی شراب کو دیکھ کر علاقہ مکینوں نے حیرانی کا اظہار کیا اور وہ دنگ رہ گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریڈ وائن سے بھرے ٹینکس کے پھٹنے کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد ماحولیاتی آلودگی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا کیونکہ بہہ جانے والی شراب کا رخ قریبی دریا کی جانب تھا جبکہ اس سے ایک گھر کی بیسمنٹ بھی بھر گئی تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق مقامی فائر دیپارٹمنٹ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اس کا رخ مقامی کھیتوں کی جانب موڑ دیا تھا۔رپورٹس کے مطابق بہہ جانے والی شراب کی مقدار کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ اس سے ایک بہت بڑا سوئمنگ پول بھر سکتا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں معذرت کی گئی ہے اور متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کا یقین دلایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :