
فارما انڈسٹری پر بہتر توجہ دے کر اس کی برآمدات کو سالانہ 5ارب ڈالر تک بڑھایا جا سکتا ہے، صدر اسلام آباد چیمبرآف کامرس
منگل 12 ستمبر 2023 17:14
(جاری ہے)
احسن بختاوری نے کہا کہ اگر حکومت بہتر تعاون کرے تو فارما انڈسٹری پاکستان کو اس شعبے کی عالمی مارکیٹ میں ایک اہم مقام دلوا سکتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پالیسی اقدامات کے ذریعے ایکٹو فارماسیوٹیکل اجزاء کی مقامی مینوفیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کرے تاکہ درآمدات پر ہمارا انحصار کم کیا جا سکے۔
اس سے نہ صرف پاکستان اس شعبے میں خود کفیل ہو گا بلکہ برآمدات کی ترقی کے بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر فارما انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے وزارت تجارت اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سمیت حکومت کے دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ کام کر رہا ہے اور یقین دلایا کہ چیمبر اس شعبے کے اہم مسائل کو حل کرنے میں پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گا۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پی پی ایم اے کے زونل چیئرمین نارتھ ارشد محمود نے کہا کہ فارما انڈسٹری ادویات کی تیاری کے لیے اپنا زیادہ تر خام مال باہر سے درآمد کر رہی ہے لیکن بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث اس کی پیداواری لاگت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت فارما انڈسٹری کے پلانٹس و مشینری اور پیکنگ میٹریل کی درآمد پر ٹیکس کی چھوٹ دے اور یوٹیلیٹی بلوں پر عائد ٹیکسوں میں کمی کرے جس سے اس صنعت کو اپ گریڈ کرنے اور اس کی برآمدات کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی۔چیمبر کے نائب صدر انجینئر اظہر الاسلام ظفر نے کہا کہ چیمبر نے فارماسیوٹیکل سیکٹر کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہوئی ہے جو اس شعبے کے اہم مسائل کے حل کے لیے تگ و دو کر رہی ہے اور چیمبر حکومت کے ساتھ مل کر اس شعبے کی بہتر ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔آئی سی سی آئی کے گروپ لیڈر خالد اقبال ملک نے کہا کہ پاکستان ادویات کی تیاری میں نہ صرف خود کفیل ہے بلکہ ادویات کو ایکسپورٹ بھی کر رہا ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت اس صنعت کو بھرپور تعاون فراہم کرے جس سے اس شعبے کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔فیصل مزمل، ہمایوں کبیر، چوہدری عنصر فاروق، سید طالب حسین، احمد خان ترین، سید طارق علی، محمد ہمایوں، میاں حارث، میاں طارق، خالد اعوان، میاں زبیر، سہیل میر، ملک ندیم اختر کاکازئی، فیصل ظفر، بلال منور، چوہدری نثار علی خان، احمد وڑائچ، چوہدری محمد حمزہ، کفایت اللہ ملک، ملک طارق جاوید، شیر محمد، عاصم مزمل، شیخ فیصل اور دیگر وفد میں شامل تھے۔ظفر بختاوری سابق صدر آئی سی سی آئی اور سیکرٹری جنرل یو بی جی پاکستان، خالد چوہدری، اسد عزیز، چوہدری محمد نعیم اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید تجارتی خبریں
-
سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی ، 100 انڈیکس ایک لاکھ 16ہزار 466پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا
-
پاک بھارت جنگ بندی‘ اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 9900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,800 روپے کمی ریکارڈ
-
ایک سواور 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہوگی
-
سٹیٹ بینک ہوم انڈسٹری کے فروغ کیلئے کم شرح سود پر قرضوں کی فراہمی یقینی بنائے،خرم طارق
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت مزید15روپے اضافہ
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں مزید 15روپے اضافہ
-
تین دن اضافے کے بعدسونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد ہزاروں روپے کی کمی
-
کمپٹیشن کمیشن اور ایف پی سی سی آئی کے زیراہتمام کمپٹیشن لاء کی اہمیت پر سیشن کا انعقاد
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,200 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 6948 پوائنٹ کی کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.