
25 سال تک بغیر ویزہ کویت میں رہنے والا غیرملکی آخرکار پکڑا گیا
ملزم 29 سال قبل خلیجی ملک آیا‘ صرف 4 سال قانونی اقامہ پر رہنے کے بعد سے وہ غیرقانونی طور پر مقیم تھا
ساجد علی
منگل 12 ستمبر 2023
17:27

(جاری ہے)
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس شخص نے افسران کو دھوکہ دیتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا، گرفتار مصری شہری کو اپنے ملک کے سفارت خانے کی طرف سے سفری دستاویز کے اجراء کے انتظار میں جلاوطنی کے مرکز میں رکھا گیا ہے جہاں مجموعی طور پر حالیہ کارروائی کے دوران اقامہ و روزگار قوانین کی خلاف ورزی پر 248 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرکے رکھا گیا ہے، زیر حراست افراد کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ کویتی حکام ان دنوں مختلف کارروائیاں کررہے ہیں، اسی کے تحت غیرملکیوں کے ورک پرمٹ میں ترمیم کیلئے نئی شرائط عائد کی گئی ہیں، افرادی قوت کے لیے کویت کی پبلک اتھارٹی نے تارکین وطن کے لیے ورک پرمٹ سے متعلق نام، تاریخ پیدائش اور قومیت جیسے ذاتی ڈیٹا میں ہونے والی تبدیلیوں کے لیے نئے ضوابط متعارف کرائے ہیں، جن کے تحت ان تفصیلات کو براہ راست ورک پرمٹ پر تبدیل نہیں کیا جا سکے گا بلکہ اس کی بجائے ایسی تبدیلیوں کے خواہاں آجروں اور کفیلوں کو ایک مخصوص طریقہ کار پر عمل کرنا ہوگا۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ کا آئی کیو اسٹیفن ہاکنگ سے بھی زائد قرار
-
دبئی میں اربوں روپے مالیت کے انتہائی نایاب گلابی ہیرے کی چوری ناکام
-
مصنوعی ذہانت سے تخلیق شدہ لڑکی سے تعلقات قائم ، 75 سالہ شخص نے طلاق کا مطالبہ کردیا
-
آنکھ میں دانت لگانے کا آپریشن، 75سالہ کینیڈین نابینا خاتون کی بینائی لوٹ آئی
-
فرانس، جیلی فش نے نیوکلیئرپاورپلانٹ بند کروا دیا
-
خاتون کا شوہر کی دوسری بیوی کو جگر کا عطیہ، سب حیران
-
بھارت میں 20 سال تک نیہا بن کر رہنے والا بنگلہ دیشی شہری عبدالکلام گرفتار
-
برطانوی شیفس نے دینا کا سب سے بڑا اسکوچ ایگ تیار کرلیا
-
ایک سال سے ایمازون کی غیرمطلوب اور مفت ڈیلیوریزسے خاتون تنگ آگئیں
-
ہسپانوی خاتون کا15 ہزار سے زائد ایگ کپ جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ
-
برطانوی خاتون کی پُراسرارموت، دل غائب ہونے کا انکشاف
-
بہار میں انوکھا واقعہ، دلہا شادی کے منڈپ سے اغوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.