ڈاکٹر علی فرحان راضی کبجی جامعہ کراچی کی گورننگ کونسل کے نئے رکن مقرر

منگل 12 ستمبر 2023 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2023ء) ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ(کبجی) جامعہ کراچی کی گورننگ کونسل کا خصوصی اجلاس گزشتہ روز شیخ الجامعہ وچیئرمین گورننگ کونسل پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیرصدارت کبجی جامعہ کراچی کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کےمطابق اجلاس میں کوچیئرمین گورننگ کونسل معین الدین حیدر،این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر سروش حشمت لودھی،نمائندہ ایچ ای سی جاوید میمن،پروفیسرڈاکٹر ضابطہ خان شنواری، پروفیسرڈاکٹر اکرام الحق، سلطان چاولہ،ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسرڈاکٹر ثمینہ بانو اور پروفیسرڈاکٹر عابد اظہر نے شرکت کی۔

اجلاس میں دارالصحت اسپتال کے چیف ایگزیکٹوآفیسرڈاکٹر علی فرحان راضی کو گورننگ کونسل کبجی کا نیارکن مقررکردیاگیا۔