مولانا فضل الرحمن ، دیگر کی جانب سے حافظ حمد اللہ پر بم دھماکے کی شدید مذمت

امن پر حملہ قرار ،دہشت گردی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ‘ جمعیت علماء اسلام

جمعرات 14 ستمبر 2023 22:33

مولانا فضل الرحمن ، دیگر کی جانب سے حافظ حمد اللہ پر بم دھماکے کی شدید ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2023ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کے تر جمان حافظ حمداللہ پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ کو امن پر حملہ قرار دیا ہے اور حافظ حمداللہ سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء کی ہے ۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

انہوں اس بات پر زور دیا کہ صوبائی نگران حکومت اس افسوس ناک واقعہ کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائے اور اس سانحہ کی فوری تحقیقات کرواکر اصل چہرے کو بے نقاب کرے ۔انتخابات قریب ہورہے ہیں اور بدامنی بڑھتی جارہی ہے ،جے یوآئی کے قائدین پر انتخابات سے قبل اس طرح کے حملے کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما اور پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ہماری امن پالیسی کو کمزوری سمجھا جارہا ہے ہم کو پاکستان اور آئین کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزاء دی جا رہی ہے مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ ایک عرصے سے جمعیت علماء اسلام کی قیادت وکارکنان کو نشانہ بنایا جارہا ہے مولانا حیدری نے کہا کہ اس سے پہلے مستونگ میں مجھ پر بھی حملہ ہواجس میں بڑی تعداد میں جماعتی ذمہ دار اور سالار اور کارکن شہید ہوئے اور حال ہی میں باجوڑ میں ستر سے زائد افراد شہید ہوئے مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ ہم ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں تو ریاست کی ذمے داری ہے کہ وہ بے لوث لوگوں کی حفاظت کا اہتمام کرے مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ پر امن سیاسی جہدوجہد کی ہے مولانا عبدالغفورحیدری نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت واقعہ کی شفاف تحقیقات کرکے مجرموں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔

جمعیت علماء اسلام کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے جے یوآئی کے ممتاز راہنما مولانا حافظ حمداللہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دہشت گرد ی قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ واقعہ ملک بالخصوص بلوچستان میں بدامنی میں اضافے کا اشارہ ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ باجوڑ کے زخم مندمل نہی ہوئے کہ مستونگ کاسانحہ ہوگیا انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ پر امن سیا سی جدوجہد کی ہے انہوں نے کھا کہ حکومت اس افسوس ناک واقعہ کی فوری شفاف انکوائری کراکے اصل حقائق قوم کے سامنے لائے اورذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائے۔

جے یوآئی پاکستان کے سنئیر نائب امیر مولانامحمد یوسف اور دیگر مولاناعبدالقیوم ہالیجیو مولانا غلام قادر قاسمی،مولانا فضل علی حقانی نے مستونگ میں حافظ حمداللہ کے قافلے پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن کے دشمن مسلسل جے یوآئی کو ٹاڑگٹ کر رہے ہیں لیکن دشمن عناصر ایسے ناپاک عزائم سے جمعیت کے بہادر افراد کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ہیں انہوں نے کہا یہ واقعہ ملک میںجاری بدامنی کی لہر کاتسلسل ہے انہوں نے کہاکہ حکومت اور ادارے ان واقعات کے پیچھے خفیہ ہاتھوں کوبے نقاب کر ے اور قوم کے سامنے پیش کرے۔

جے یوآئی کے ڈپٹی سیکرٹریز جنرل حاجی اکرم خان درانی اور مولانامحمد امجدخان،محمد اسلم غوری ،مولانامفتی روزی خان،مولانا صلاح الدین ایوبی، مفتی ابرار احمد،انجینئر عبدالرازق عابد لاکھونے مستونگ میں ہونے والے بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی جس میں حافظ حمداللہ سمیت جمعیت کے کئی افراد زخمی ہوئے انہوں نے کہا ایک عرصے سے جمعیت علماء اسلام کو امن کے دشمن ٹارگٹ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بزدالانہ حملے جمعیت کی قیادت کو اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹاسکتے ۔

دریں اثناء جے یوآئی کے مرکزی ترجمان محمداسلم غوری نے کہا کہ حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمے داری ہے کہ جے یوآئی کی قیادت کو تحفظ فراہم کر ے اور اس حوالے فوری طورپر عملی اقدامات کریں انہوں نے کہاکہ تاکہ جے یو آئی اپنے پر امن مشن کوجار ی رکھ سکے۔