پنجگور ،ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکو تاجر سے گاڑی ،نقدی ،فون لیکر فرار ، مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی
جمعہ 15 ستمبر 2023 21:35
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق پنجگور میں چتکان بازار سبزی منڈی میں چار مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر سمیر حسن جان نامی تاجر سے دکان کے سامنے گن پوائنٹ پر گاڑی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ ایک اور واردات میں پنجگور اے ایریا چتکان ٹرمینل میں ذکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پرڈاکووں کی فائرنگ سے شہزاد ولد برکت نامی شخص ساکن تارآفس زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ڈکیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ دوسری جانب بازار میں اسلحہ کے ساتھ ڈکیتی کی واردات سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے واضح رہے دو روز قبل ایک میکنیک سے بھی تسپ کے علاقے میں ڈاکو گاڑی موبائل اور نقدی چھین کر لے گئے تھے اور شہر میں وارداتوں سے ایک بار پھر خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے شہری خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیری مزاری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
نیب ترامیم کیس، سپریم کورٹ نے عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونے کی اجازت دیدی
-
بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے کیس میں ملوث چھٹے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا
-
دنیا بھر میں ریکارڈ 76 ملین افراد اندرون ملک بے گھر ہو گئے
-
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج یوم ِسوگ منایا جا رہا ہے
-
خواجہ آصف کو برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہئے،اسد قیصر
-
بلڈ ٹیسٹ سے قبل از وقت فالج کے خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے. تحقیق
-
ممبئی : طوفانی ہواﺅں کے باعث 120 فٹ لمبا بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک اور 74 زخمی ہوگئے
-
چیف جسٹس9مئی واقعات کا نوٹس لیکر تحقیقات کیلئے کمیشن بنائیں،یاسمین راشد
-
عدالت نے حکومت کو نان فائلرز کی موبائل فون سمیں بلاک کرنے سے روک دیا
-
من گھڑت ،جھوٹی خبروں کا تدارک،پنجاب میں ہتک عزت قانون 2024 لاگو کرانے کا فیصلہ
-
پاکستان کے لیڈر کو باہر لائیں،کشمیر سمیت ہر جگہ کی صورتحال آپ کے سامنے ہے،فوا د چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.