تحصیل خانوزئی میں ایک لڑکی کی جنس تبدیل ہوگئی ، لڑکا بن گئی

بدھ 20 ستمبر 2023 18:02

تحصیل خانوزئی میں ایک لڑکی کی جنس تبدیل ہوگئی ، لڑکا بن گئی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2023ء) بلوچستان کے ضلع کریزات کی تحصیل خانو زئی میں ایک لڑکی کی جنس تبدیل ہو گئی جس کے بعد وہ لڑکا بن گئی۔

(جاری ہے)

خانو زئی کے علاقے کنجوغی کے گائوں شنہ خوڑہ کی رہائشی 12 سال کی لڑکی آسیہ کی جنس میں تبدیلی آئی ہے۔لڑکی کے والد کلیم اللّٰہ کے مطابق بیٹی سے بیٹا بن جانے پر آسیہ کا نام تبدیل کر کے اب عیسیٰ رکھ دیا گیا ہے اس حوالے سے طبی ماہرین نے بتایا کہ جنس کی تبدیلی قدرتی عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :