لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: شیخ رشید کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

بدھ 20 ستمبر 2023 22:32

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: شیخ رشید کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2023ء) اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے لانگ مارچ توڑپھوڑ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج صہیب بلال کی عدالت میں ملزمان کے وکیل نعیم پنجوتھا پیش ہوئے۔وکیل نعیم پنجوتھا نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار اور شیخ رشید اغوا ہیں، صداقت علی عباسی کا بھی کوئی اتا پتا نہیں ہے۔وکیل نے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شیخ رشید کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاجائے۔عدالت نے دونوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔