دھان کی کٹائی کے بعد کھیتوں کو آگ لگانے والے کاشتکاروں کی سپارکو سیٹلائٹ کے ذریعے فضائی نگرانی

جمعرات 21 ستمبر 2023 12:19

دھان کی کٹائی کے بعد کھیتوں کو آگ لگانے والے کاشتکاروں کی سپارکو سیٹلائٹ ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2023ء) دھان کی کٹائی کے بعد کھیتوں کو آگ لگانےوالے کاشتکاروں کی سپارکو سیٹلائٹ کے ذریعے فضائی نگرانی شروع کردی ہے ، تاہم اگر کسی کاشتکار نے حکومتی پابندی کے باوجود دھان کی کٹائی کے دورانیہ میں اس کی باقیات تلف کرنے کیلئے پرالی کے کھیت کو آگ لگانے کی کوشش کی توایسے کاشتکاراب کسی صورت چھپ نہیں سکیں گے اور انہیں سیٹلائٹ کے ذریعے پکڑ کرنہ صرف 15 ہزار روپے فی ایکڑ کے حساب سے جرمانہ کیا جائے گا بلکہ ان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں فوجداری مقدمات بھی درج کروائے جائیں گے نیز اگر دوبارہ اسی جرم کا ارتکاب کیا گیا تو پہلے سے ڈبل جرمانہ کیا جائے گااسلئے کاشتکار بھائی قانون پر عملدرآمد کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ کاشتکار دھان کی کٹائی کیلئے کبوٹا ہارویسٹر کا استعمال کریں اوردھان کی پرالی کو آگ مت لگائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کسانوں کوآگاہ کیاکہ دھان کے مڈھوں یا پرالی کو آگ لگانے سے سموگ پیدا ہوتا ہے جو انسانی صحت پر مضر اثرات مرتب کرتا ہے جس کےساتھ ساتھ مویشی بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کاشتکار حکومتی احکامات پر سختی سے عمل یقینی بنائیں گے۔