پیپلزپارٹی نے سردارلطیف کھوسہ کی رکنیت معطل کردی

جمعہ 22 ستمبر 2023 16:40

پیپلزپارٹی نے سردارلطیف کھوسہ کی رکنیت معطل کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے سردار لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔

(جاری ہے)

میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کےمطابق سیکریٹری جنرل نے سردار لطیف کھوسہ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت معطل کردی۔سید نیر حسین بخاری نے ایک ہفتہ قبل سردار لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا،سردار لطیف کھوسہ نے مدت پوری ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا