راولپنڈی، ڈینگی سے متاثرہ افراد کیساتھ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

جمعہ 22 ستمبر 2023 22:26

راولپنڈی، ڈینگی سے متاثرہ افراد کیساتھ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2023ء) راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگاراول ٹاؤن کی 4 یونین کونسلوں میں ہیپاٹائٹس سی کے 446 مریض سامنے آگئے جن میں سی117 افراد میں ہیپاٹائٹس بی کی تصدیق ہوئی محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ہیپاٹائٹس بی اورسی کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق راول ٹاؤن میں 23 ہزار 938 افراد کی سکریننگ کی گئی جبکہ محکمہ صحت کی سرویلینس ٹیموں نے 5151 گھروں کو چیک کیااب تک10 ہزار678 افراد ویکسینیشن کی گئی ہیپاٹائٹس سی سے متاثرہ 446 مریضوں کا علاج شروع کردیا گیا ہے ادھر اس حوالے سے صوبائی وزیرپرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے ’’آن لائن‘‘کے استفسار پر بتایا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ حکومتی سطح پر ہیپاٹائٹس کی تشخیص اور خاتمے کا سروے شروع کرایا گیا ہے چونکہ ہیپاٹائٹس ایک چھپا ہوا مرض اور خاموش قاتل ہے جس کی علامات اس وقت ظاہر ہونا شروع ہوتی ہیں جب یہ آخری حدوں کو چھو رہا ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے پنجاب میں ہیپاٹائٹس کا سروے شروع کروایا تاکہ اس موذی مرض کی بروقت تشخیص، ویکسینیشن اور علاج کو ممکن بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ پنجاب کی جیلوں میں ہیپاٹائٹس کی ویکسین کروائی گئی ہے جبکہ پنجاب پولیس میں بھی اس مرض کے حوالے فوکس کیا گیا ہے انہوں نے شہریوں پر بھی زور دیا کہ وہ اس موذی مرضض سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں انہوں نے کہا بیوٹی پارلر، ہیئر کٹنگ سیلون اور حجاموں کی دکانیں ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کا مضبوط ذریعہ ہیں۔