راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 53 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

جمعہ 22 ستمبر 2023 22:26

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2023ء) ضلع راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 53 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعدروان سیزن میں ڈینگی وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 854 تک پہنچ گئی محکمہ صحت کے مطابق اس وقت ہولی فیملی ہسپتال میں 53، ڈی ایچ کیو میں 32 اور بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 34 افراد زیر علاج ہیں جن میں سے 9 افراد کی حالت تشویشناک ہے ادھر ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پرگزشتہ24گھنٹوں میں 61 مقدمات درج کر کے 3 عمارتوں کو سیل کیا گیاجبکہ 15 افراد کوچالان ٹکٹ جاری کر کے ساڑھی42 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیاجبکہ رواں سیزن میں مجموعی طور پر 3106 مقدمات درج کر کے 546 عمارتوں کو سیل کیا گیااور920 چالان ٹکٹ جاری کر کے مجموعی طور پر 51 لاکھ 36 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔