اوکاڑہ ، دو نامعلوم مسلح افراد نے کم سن بچے کو اغواء کرلیا، تاوان کا مطالبہ

جمعہ 22 ستمبر 2023 22:39

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2023ء) اوکاڑہ میں دو نامعلوم مسلح افراد نے سابق ایم پی اے کے کزن کے گھر ڈکیتی کے دوران کم سن بچے کو گن پوائنٹ پر اغواء کرکے تاوان کا مطالبہ کردیا، ملزمان نے مزاحمت پر میاں حسیب کی والدہ کو پسٹل کے بٹ مار کر شدید زخمی کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکلوں پر سوار دو ملزمان عثمان بلاک میں واقع گھر میں ڈکیتی کی غرض سے داخل ہوئے اور رقم اور طلائی زیورات کا مطالبہ کرتے رہے۔

(جاری ہے)

اہل خانہ کے شور واویلا پر ملزمان نے خاتون کو پسٹل کے بٹ مار کر شدید زخمی کر دیا اور کمسن بچے زاویان کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے زبردستی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ، زخمی خاتون کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزمان نے بچے کے اغوا کے بعد چھینے ہوئے موبائل فون سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے جس کی ایف آئی ار کروادی گئی ۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی نفری فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقاتی شروع کردیں۔ ڈی پی او نے پولیس کو بچے کی برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔