سی پی او سیف سٹی کی نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے اعلیٰ افسران سے ملاقات

سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کو نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن سے جی ٹو جی کی بنیاد پر توسیع دینے پر تبادلہ خیال

جمعہ 22 ستمبر 2023 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2023ء) سی پی او سیف سٹی /ٹریفک کی زیر صدارت نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے اعلیٰ افسران کے اجلاس کا انعقادکیاگیاجس میں سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کو نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن سے جی ٹو جی کی بنیاد پر توسیع دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میںڈیٹا سنٹر، فائبر اور سائٹ پر لگے کیمروں کا مشترکہ سروے کرنے اور پولیس آپریشن سنٹر کا بھی مکمل جائزہ لینے کے بعد باہمی تعاون قائم کرنے کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی خصوصی احکامات کی روشنی میں سی پی او سیف سٹی/ٹریفک نے نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے اعلی افسران کے ساتھ ملاقات کی، ملاقات میں سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کو نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن سے جی ٹو جی کی بنیاد پر توسیع دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں افسران نے ڈیٹا سنٹر، فائبر اور سائٹ پر لگے کیمروں کا مشترکہ سروے کرنے اور پولیس آپریشن سنٹر کا بھی مکمل جائزہ لینے کے بعد باہمی تعاون قائم کرنے کی تجویز پیش کی،جس پر سی پی او سیف سٹی/ٹریفک نے اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرسے تبادلہ خیال کرنے کے بعد جلد از جلد عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی،وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کروایا، وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، ڈیٹا ہب یونٹ، جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا دورہ کروایا گیا اور ان کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بھی مکمل آگاہ کیا، وفد کو بتایا گیا کہ سیف سٹی اسلام آباد جدید تکنیکی منصوبے کے ذریعے مختلف شعبہ جات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جرائم کا 42 فیصد سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے حل کیا جاتا ہے، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چہروں کی شناخت کرنے والے کیمرے لگائے گئے ہیں جو مشکوک عناصر کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، وفد نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے جدید تکنیکی نظام اور اس کی افادیت کو سراہا، اور اس کامیاب دورے پر سی پی او سیف سٹی/ٹریفک اور ان کی ٹیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :