رشوت لینے پر ایگل سکواڈ کے 5اہلکار ملازمت سے فارغ

جمعہ 22 ستمبر 2023 21:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2023ء) کوئٹہ میں ایگل سکواڈ کے پانچ اہلکاروں کو رشوت لینے پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں نے گاڑی سے منشیات برآمد کی تھی اور ملزمان کو رشوت لے کر چھوڑ دیا تھا۔واقعے کا علم ہونے پراعلی حکام نے پانچ اہلکاروں کے خلاف انکوائری کمیٹی تشکیل دی جس میں اہلکاروں پر جرم ثابت ہوگیا جس پر انہیں نوکری سے فارغ کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :