
ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں کی بےروزگاری کی شرح پر تشویش ہے ۔ سلیم خان بلوچ
پاکستان پریس کلب ملائشیا کے ساتھ مل کر کمیونٹی کی خدمت کئلیے مربوط پلان ترتیب دیں گے ۔ منیر حسن شاہ ، ملک فاروق احمد کمیونٹی کے متعدد مسائل کے حل کی تلاش میں ہیں ، ماضی کی طرح ان مسائل کا حل بھی نکالیں گے ۔ اویس تاج چوہدری
محمد وقار خان
ہفتہ 23 ستمبر 2023
15:51

(جاری ہے)
۔MalPak بزنس کونسل کی ترجمانی کرتے ہوئے ایگزیکٹو ممبر و ممتاز بزنس مین محمد سلیم خان بلوچ نے کہا کہ ہمیں ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں کی حالیہ بےروزگاری کی شدید لہر پر تشویش ہے ، اور PPCM (پاکستان پریس کلب ملائشیا) کی معاونت سے اس شرح میں کمی لانے کی ہرممکن کوشش کریں گے ۔
نیز پاکستان ہائی کمیشن تک کمیونٹی کی ہر آواز کو پہنچائیں گے ۔ اپنی کمیونٹی کی آسانی کے لیے پاکستان ہائی کمیشن کے اندر دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا واحد کمیونٹی سنٹر MALPAK کی کوششوں سے ہی بنایا گیا تھا ، اور ہمارے لیے خوشی کی بات ہے کہ اس آئیڈیا کو کچھ مذید جگہوں پر بھی فالو کیا گیا ہے ۔ معروف سماجی شخصیت و سینئر نائب صدر پی ٹی آئی ملائشیا سید منیر حسن شاہ اور سماجی و کاروباری شخصیت و سینئر راہنما پی ٹی آئی ملائشیا ملک فاروق احمد نے کہا کہ ہم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح اور علاج معالجے کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم مرتب کررہے ہیں ۔ جہاں سے مستقبل میں اپنی مدد آپ کے تحت اپنی کمیونٹی کے لاچار افراد کے علاج ، جیل میں وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کے علاوہ دیار غیر میں وفات پا جانے والے ہموطنوں کی وطن واپسی کے لئے مالی معاونت فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ایسے عناصر پر بھی نظر ہے جو پاکستان سے نوکری یا شادی کا جھانسہ دے کر نادار بچیوں کو یہاں بلوا لیتے ہیں ، اور بعد میں ان لڑکیوں کو بے پناہ قباحتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ایسا کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے ان بچیوں کے والدین سے ہماری التماس ہے کہ وہ بلوانے والے عناصر کی مکمل چھان بین کرلیا کریں ، کہ آیا انکا تعلق کسی ایسی کمپنی سے ہے جو نوکری دے رہی ہوں ؟ انہوں نے مزید کہا کہ ملائشیا کے ہر شہر میں موجود پاکستانی گداگروں کی ایک بڑی تعداد یہاں پر مقیم محنت کش یا بزنس پیشہ افراد کی شرمندگی کا باعث بنتی ہے ۔ ہم ذمہ داران سے اس مسئلے کے سدباب کی بھرپور اپیل کرتے ہیں ۔ پاکستان پریس کلب ملائشیا کے صدر اویس تاج چوہدری نے کہا کہ کمیونٹی کے گوناگوں مسائل ہماری نظر میں ہیں ،اور جس طرح ماضی میں کمیونٹی کے مسائل حل کروائے ، اس بار بھی کمیونٹی کے مسائل حل کروانے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کریں گے ۔ لیکن اپنے ملکی تشخص کا خیال رکھنا ہر پاکستانی کا فرض ہے ، مشکل وقت میں بھی کوئی ایسا کام نہ کریں کہ ملک کے وقار پہ حرف آئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم کمیونٹی کے سرکردہ نمائندگان کے ساتھ مل کر ، ہموطنوں کے مسائل کے لیے میکنزم ترتیب دے رہے ہیں ۔ لیکن ہمیں مقامی حالات و واقعات کے ساتھ ساتھ مقامی قوانین کو بھی مدنظر رکھنا ہے ، تاکہ جو بھی اقدام اٹھایا جائے وہ مکمل طور پر قانون کے دائرہ میں ہو ۔ سلیم خان بلوچ ، سید منیر حسن شاہ ، ملک فاروق احمد کے علاوہ مشاورتی اکٹھ میں پاکستان پریس کلب ملائشیا کی طرف سے عرفان لطیف سیفی (چئیرمین PPCM )، جام سیف اللہ (سرپرست PPCM)، اویس تاج چوہدری (صدر PPCM)، سید خرم عباس شیرازی ( سینئر نائب صدر PPCM)، محمد وقار خان (جنرل سیکرٹری PPCM)، شاہزیب شاہ جی (سیکرٹری انفارمیشن PPCM) اور ممبران PPCM میں سے خرم شہزاد ڈار ، معظم عبد الرحمن مغل ، منیر احمد خان ، اور امجد سلطان شامل تھے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ پر پابندی لگا دی گئی
-
پاک بھارت کشیدگی کے دوران حساس انٹیلی جنس کی وجہ سے امریکہ نے مداخلت بڑھائی، امریکی صحافی کی رپورٹ
-
آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں تباہ ہونے والے اودھم پور ایئر بیس کی ویڈیو منظرِ عام پر
-
پاکستان کے جواب سے بھارتی معیشت لرز اٹھی، 83 ارب ڈالر کا نقصان
-
ٹرمپ کا نیا اعلان، چین سے درآمدی اشیا پر 80 فیصد ٹیرف کی حمایت
-
ٹرمپ نے باور کرایا ہے کہ پوتین کے ساتھ مذاکرات مشکل کام ہے،امریکی ذرائع
-
فلسطینیوں کی کسی بھی جبری بے دخلی کی ہرگز حمایت نہیں کریں گے ، اقوام متحدہ
-
امریکا‘برطانیہ معاہدے کا اثر‘ بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی
-
بھارتی فوج نے پاکستانی حملوں اور اس سے تباہی کا اعتراف کرلیا
-
فلسطینیوں کی کسی بھی جبری بے دخلی کی ہرگزحمایت نہیں کریں گے ، اقوام متحدہ
-
پاکستان کا موقف درست، بھارت کا جھوٹ بے نقاب
-
بلوچستان میں ٹیلنٹ موجود،مواقع میسر نہ ہونے سے نوجوان پیچھے رہ گئے ہیں، نواب ثناء اللہ زہری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.