ایشین گیمز،تائیکوانڈو میں پاکستان کی نائلہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

اتوار 24 ستمبر 2023 12:40

ہینگزو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2023ء) ایشین گیمز میں تائیکوانڈو میں پاکستان کی نائلہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔نائلہ نے پہلے رائونڈ میں سعودی عرب کی مدہت ابرار بخاری کو شکست دی تاہم انفرادی پومسے میں نائلہ کو کوارٹر فائنل میں جاپانی ایتھلیٹ نے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں مینز تائیکوانڈو پومسے میں پاکستان کے اقدس قدیر کو پہلے رانڈ میں شکست ہو گئی، انہیں نیپال کے ایتھلیٹ نے ہرایا۔

متعلقہ عنوان :